Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی قرارداد پرفوری عمل درآمد ہو نا چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آج کی یہ تقریب ہماری ثقافتی اقدار اور بین المذاھب ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن  بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں جو ماہ رمضان میں بھی ظلم وبربریت کے خلاف جدوجہد  جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی قرارداد پرفوری عمل درآمد ہو نا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ملکی مفادات کی ترویج کے لیے ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version