Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی

امریکی صدر جوبائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار اینیل شیلین عہدے سے مستعفی ہوگئیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی میں ملوث حکومت کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں جب کہ انہوں نے اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے پر بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گولہ بارود، بم اور ہتھیار بطور امداد اسرائیل کو فراہم کیے جب کہ گانگریس کو اعتماد میں لیے بغیر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version