Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پرپابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version