Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوثیوں کا اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن کے  حوثی قبائل نے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی کمانڈر کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ایک برطانوی، 2 اسرائیلی اور متعدد امریکی جہازوں پر ڈرون حملے کیے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے برطانوی، امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر راکٹ اور ڈرون داغے ہیں  جو غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت میں تازہ ترین مہم ہے۔

حوثی کمانڈر کا کہنا ہے کہ  بحیرہ احمر سے اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

برطانیہ اور امریکہ بھی حوثیوں کے خلاف جوابی حملے کر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فورسز نے ہفتے کے روز یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک موبائل میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version