Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں عید کے موقع پر بارشیں ہی بارشیں متوقع

پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بدھ کے روز سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا  نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

خیبرپختونخوا میں بدھ کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں اور تیزہواؤں کے باعث پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کہتے ہیں کہ تیز بارشوں  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہیں، بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہیں۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں جب کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے جب کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version