کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔ واقعہ کراچی ائیرپورٹ کے بیرون ملک آمد والے دروازے پر پیش آیا۔
https://twitter.com/jokkeerrr2/status/1778467597291254134
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن بچی والدکے پاس بھاگ کر جارہی تھی کہ اے ایس ایف افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر گرا دیا جس کے بعد ویڈیو میں بچی کو والد سے روتے ہوئے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اے ایس ایف حکام نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پرانا واقعہ اور اے ایس ایف افسر کا انفرادی عمل قرار دیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ افسر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، اے ایس ایف اس قسم کے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتی۔
