Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  تجارت معطلی کے باوجود پاکستان کا بھارت سے درآمدات پر انحصار ہے، مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھی ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارت سے امپورٹس کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ 2023 میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ  85 لاکھ  ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نگراں  حکومت نےبھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔

پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔ بعدازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version