Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد کے قریب مسافروین کھائی میں جاگری جس کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version