Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ایک دہشتگردجماعت ہے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ایک دہشتگردجماعت ہے، غدار یوٹیوبرز کو پاکستان کا غلط نقشہ پیش کرنے کوکہا۔

سندھ کے سینئیرصوبائی وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرسی کی لالچ کی خاطر تمام سازشیں کیں، بانی پی ٹی آئی اس ملک میں مسلط کی گئی سازش کا حصہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چہرے پر اپنے ایمانداری کا ماسک پہن رکھا تھا، بانی پی ٹی آئی جیل سے بیٹھ کر پالیسی دے رہاہے، بانی پی ٹی آئی جیل سے ٹکٹیں دے رہا تھا، بتایا جائے پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر کیا قربانیاں دیں۔

سینئرصوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ اگر تحریک چلانے کا شوق ہے تو اپنے بچوں کو یہاں واپس بلائیں، کبھی جھوٹ بولا جاتا ہے کہ اس کی اہلیہ کو زہردیا گیا، جیل میں بھی بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں میسرہیں، بانی پی ٹی آئی ایک سزایافتہ قیدی ہے۔

سینئررہنما شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی شخص یا ادارے کے خلاف نہیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہرگھولاجارہا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ایک دہشتگردجماعت ہے، بانی پی ٹی آئی اداروں کے سربراہوں پر جھوٹے الزامات لگارہاہے، غدار یوٹیوبرز کو پاکستان کا غلط نقشہ پیش کرنے کوکہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی ا س سازش میں بڑاکردارہے، 2018کے الیکشن میں اس ملک میں بھارت اوراسرائیل کےپیسےلگے، 2018میں تاریخی دھاندلی کر کے بانی پی ٹی آئی کو اقتدارمیں لایا گیا۔ عام آدمی کے سامنےاس شخص کو فرشتہ بناکر پیش کیا گیا۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ امیج بلڈنگ میں غیرملکی کمپنیوں کوبھی استعمال کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کو اس ملک پر زبردستی تھوپا گیا تھا، جس شخص کا ٹریک ریکارڈ اچھانہیں تھا اسے وزیراعظم بنایاگیا، بانی پی ٹی آئی کی لڑائی پی پی اور ن لیگ سے نہیں ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرے گی، صحافیوں کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version