Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹرسائیکل اور چیک تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا شکار بننے والا متاثرہ افراد میں موٹر سائیکل اور امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گورنر ہاؤس میں اسٹریٹ کرائم کا شکار لوگوں کو موٹر سائیکلیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کریں گے، ہم اس شہر کے نوجوانوں کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل اس حوالے سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، آج ان لوگوں میں ہم موٹر سائیکل تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم ریئسی آئے ہم نے انہیں ڈگری سے نوازا، ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی بات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی صدر نے تہران آنے کی دعوت دی ہے جسے میں نے قبول کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version