حیدرآباد میں رانی باغ میں رکھے گئے ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو عدم دلچسپی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تفریح مقام رانی باغ میں نماٸش کے لٸے رکھے گٸے اٸیر فورس تاریخی جنگی جہاز کہ ڈھانچے کو انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچوں کی دلچسپی کہ لٸے رکھے گٸے جنگی جہاز کو مرمت کہ لٸے اتار لیا گیا ہے۔
جنگی جہاز کہ ڈھانچے کو رانی باغ میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔
ذرائع کے مطابق عید کہ دنوں میں رانی باغ انتظامیہ نے رش کے باوجود جنگی جہاز کہ ڈھانچے کی دیکھ بھال کا انتظام نہیں کیا، جہاز کہ ڈھانچے پر رانی باغ آنے والے افراد کی بڑی تعداد نے چڑھ کر نقصان پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے جنگی جہاز کہ ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس پرمرمت کہ لٸے اتارا جارہا ہے، مرمت کہ بعد جہاز کا ڈھانچہ واپس نصب کیا جاٸے گا۔
