چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا 58-2 بی کا خاتمہ میں نے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر دستخط دستخط ہوئے۔
محترمہ اور نواز شریف کے درمیان مثیاق جمہوریت پر دستخط ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ جب میں بطور وزیر اعظم 58-2 بی کا خاتمہ کیا تو سب سے پہلے عاصمہ جہانگیر نے مبارک دی، میں نے تب ہی کہا کہ اب اس شق کا اطلاق اسٹبلشمنٹ نہیں بلکہ جوڈیشری کرے گی۔
چئیرمین سینٹ نے کہا کہ پھر اسی شق کا اطلاق جوڈیشری نے کیا اور اس کے نتیجے میں پہلے مجھے گھر بھیج دیا گیا اور پھر نواز شریف کو نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل جمہوریت کے ذریعے ہیں، ۔تمام سیاسی لیڈروں کو اس کی ڈائریکشن سیٹ کرنا ہو گی، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت اور بنیادی حقوق کی بات کی اور تمام سیاسی جماعتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی کوشش کرنا ہوگی۔
سینٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جوڈیشری کی ذمہ داری ہے کہ انصاف کی فراہمی کریں۔
