Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کے لیے مطلوب ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 4 پولیس افسران کو ہلاک 4 کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ایک شخص کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے پولیس پر فائرنگ  کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے ساتھ گھر میں موجود خاتون اور 17 سالہ لڑکے کو  حراست میں لے لیا ۔شبہ ہے کہ ان میں سے کسی ایک نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version