آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپین شاہزیب رند نے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اور شاہزیب رند نے ملاقات جی ایچ کیو میں کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے دونوں کھلاڑیوں کی کھیل کے میدان میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے صلاحیتوں سے بھرپور پاکستان کی نوجوان نسل پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے۔