غزہ جنگ کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھرکے جامعات میں مظاہرے جاری ہیں اور امریکی جامعات سے اب تک 2400 طلبا گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
امریکا میں آزاد فلسطین کے لئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مشی گن یونیورستی کی گریجویشن تقریب میں فلسطین کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے گریجویشن ہال میں فری فلسطین کے نعرے لگائے جب کہ پولیس کی فلسطین حامی مظاہرین کو دھکیلنے کی کوشش کی اور اس دوران متعدد طلبا کو حراست میں بھی لیا گیا۔
ورجینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے 25 سے زائد طلبا کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑدیے گئے۔
امریکی شہر شکاگو میں پولیس نے شکاگو کے آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں احتجاجی کیمپ کو خالی کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ طلبہ نے گزشہ 4 روز سے فلسطنیوں کے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی کالج ڈبلن، آئرلینڈ کے طلباء، فلسطین کے لیے عالمی طلباء کے ایکشن میں شامل ہو کر یونیورسٹی سے اسرائیل سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طلبا مظاہرہ کررہے ہیں۔
