Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست

کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ایک ساتھ 9 ماہ کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی  آج سماعت کرے گی۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی ہے۔

کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 ماہ کی وصولیاں مانگی ہیں۔

کے الیکٹرک  نے  درخواست کی ہے کہ  سات ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے۔ اس کے علاوہ دو ماہ  کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔

نیپرا  اتھارٹی سماعت کے بعد ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

Exit mobile version