Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران

پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی اے نے موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے تصدیق شدہ موبائل بند کر رہی ہے، حکومت کو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ ادارے کیا کر رہے ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ادارے حکومت کے خلاف خود سازش کر رہے ہیں۔

صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ موبائل فونز پرلاکھوں روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، مگر پھر بھی موبائل فونز لاک کر دیئے اور پوچھا تو پی ٹی اے سے جواب ملا کہ سسٹم ہیک ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہے، پی ٹی اے نے موبائل ان بلاک نہ کیے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ پی ٹی اے کا نظام کرپشن کا شکار ہے تو اس میں تاجروں کا کیا قصور ہے، ملک بھر سے تاجر اسلام آباد آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی اے فوری طور پر موبائل فون ان بلاک کرے اور معافی مانگے، ٹیکس لے کر بھی پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل بند کر دیئے ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ جن صارفین کے موبائل بند ہوئے وہ تاجروں سے جھگڑے کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو منگل کو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version