پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ، نارتھمپٹن میں تیسرے روز بھی ٹریننگ کی۔ بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں۔
منگل کو بارش کے باعث بھی کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ کھلاڑی مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
