Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈا اکھنور بارڈر پر تعینات تھا، جہاں اس نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے مقبوضہ کشمیر کے اکھنور بارڈر پر پوسٹنگ کے دوران اپنے کمرے میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری۔

بعد ازاں، ساتھی فوجی اہلکاروں نے میجر مبارک سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی کمانڈ ہسپتال ادھمپورپہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے میجر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر سے تھا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، 2007 سے اب تک 601 اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں، جب کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version