آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ممالک آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناروے سرکاری سطح پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان 28 مئی کو کرے گا۔
ناروے کا کہنا ہے کہ اگرفلسطین کوتسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوگا جب کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔
آئرلینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ اب فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، ان کوششوں سے امن کی کوششوں کی تکمیل اور دو ریاستی حل کی حمایت ہوگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا جب کہ ان کا خیال ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے 173 ممالک میں سے 140 ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں جب کہ یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی حارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
