Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی وزیر اعظم کا ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پارلیمنٹ میں ایس این پی کے لیڈر نے آج ہی رشی سونک سے پوچھا تھا کیا وہ انتخابات سے خوفزدہ ہیں، جس پر رشی سونک نے انھیں جواب دیا تھا کہ الیکشن سال کے دوسرے حصے میں ہونگے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے سبب مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد رہے رشی سونک نے 25 اکتوبر 2022 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا.

سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے دور میں رشی سونک نے چانسلر کے فرائض سرانجام دئیے تھے، رشی سونک 2015 میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

بورس جانسن کی کابینہ سے جولائی 2022 میں بطور احتجاج رشی سونک 2022 میں استعفی دے دیا تھا۔

کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر شپ کا مقابلہ میں وہ لز ٹرس سے شکست کھا گئے تھے، لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد وہ بلا مقابلہ پارٹی لیڈر منتخب ہوگئے تھے۔

رشی سونک برطانیہ کے پہلے نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم ہیں، انہوں نے نئے الیکشن کا اعلان بارش میں کھڑے ہو کر کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version