حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کا نیا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کے نئے آرڈیننس کی منظوری دی، آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی۔
نئی ترمیم کے مطابق اب حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہونگے۔
نئے آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججزکے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے.
آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی، نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا ہے۔
نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ۔
