Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رونالڈو نے سعودی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنادیا  

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرولیگ کے دوران اپنی ٹیم  النصر کے آخری میچ میں ال اتحاد کے خلاف 2 گول اسکور کیے۔

رونالڈو ان دو گولوں کے ساتھ مجموعی طور پر پورے سیزن میں 35 گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور یوں انہوں نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عبدالرزاق حمداللہ کے پاس تھا، جنہوں نے 19-2018 کے سیزن میں 34 گول اسکور کیے تھے۔

سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ تاریخی معاہد کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں ریکارڈز کو فالو نہیں کرتا بلکہ ریکارڈز مجھے فالو کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ 206 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں وہ ریکارڈ 128 گول اسکور کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version