اسلام آباد: صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ایف بی آر افسران کو دھمکی دے دی۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 3 شہروں میں تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن اسکیم شروع کررہی ہے۔
کاشف چوہدری نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر افسران مارکیٹوں میں آئے تو داخل نہیں ہونے دیں گے، ٹیکس آئی ایم ایف کی بجائے تاجروں کی مشاورت سے لگایا جائے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کہتے ہیں کہ وزیراعظم تاجروں سے مذاکرات کریں اور آنے والے بجٹ میں تمام بجلی معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس ٹیرف منصفانہ بنایا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔
کاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 42 اقسام کے ٹیکس ختم کرکے انکم ٹیکس لگایا جائے، اسمگلنگ کے نام پر تاجروں کی دکانوں پرچھاپے منظور نہیں۔
