Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’شاہ محمودقریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں‘‘

شاہ محمودقریشی کی سائفرکیس میں بریت کے بعدرہائی کے معاملے پرجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمودلاہورمیں درج 9 مئی کے 8 کیسزمیں پہلے سے گرفتارہیں، لاہورپولیس نےشاہ محمودکی گرفتاری 25 مئی کواڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔

جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہورکی جے آئی ٹی کی 5 رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی اپیلیں منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

ٹرائل کی کورٹ کی 10 سال کی سزا معطل کردی گئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظورکر لی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version