پاکستان اور روس کے درمیان ایس پی آئی ای ایف میں ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
روس میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق 27 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان اور روس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے۔
ایم او یو کے تحت متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا، ایم او یو کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
مفاہمت پرسفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے دستخط کیے۔
