کراچی : ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر یوم شہدائے اے ایس ایف کی سالانہ تقاریب منعقد کی گئیں۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے اے ایس ایف ایس ایف ہیڈکوارٹرز سمیت فورس کے تمام یونٹس میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں۔
اے ایس ایف ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کے گیریژنز میں دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدائے اے ایس ایف کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں سے ھوا۔
تقاریب میں چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے اس دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا.
ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف کے پیغام میں شہدائے اے ایس ایف کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا گیا۔
8 جون 2014 شہدائے اے ایس ایف کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس میں اے ایس ایف کے شہداء اور غازیوں نے وطن عزیز کے ائیرپورٹس کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ھم نے وطن کے دفاع کی خاطر ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں، اور آئندہ بھی مادروطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
ترجمان اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے افسران اور جوان ائیرپورٹس کی حفاظت کیلئے اپنی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ ایمانی سے دشمن کی ہر تخریبی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
