Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجویز

وفاقی بجٹ 25-2024 میں سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کی تعمیرات کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی انڈر گراؤنڈ اسٹوریج بدین کے مقام پر تعمیر کی جائے گی، منصوبے پر مجموعی طور پر ایک ارب 84 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں گیس فراہمی کے لیے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیلڈز کے 5 کلو میٹر کے اندرقائم رہائشی آبادی کو گیس فراہمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 1 ارب 9 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اور یہ تمام رقم بجٹ میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version