Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حجاج کرام اور مشاعر مقدسہ کی سیکیورٹی ریڈ لائن ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی

سعودی عرب کے ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی امن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ حجاج  کرام اور مشاعر مقدسہ کی سیکیورٹی ریڈ لائن ہے۔

ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی امن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کی جازت نہیں دی جائے گی۔

حج سیکیورٹی فورسز ایام حج میں امن عامہ، نظم وضبط میں خلل ڈالنے یا حجاج  کرام کی سلامتی کو متاثر کرنے کی معمولی سی بھی کوشش کے خلاف سختی سے نمٹیں گی۔

 ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل البسامی نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورس کی اولین ترجیح حجاج   کرام کی سلامتی و تحفظ ہے تاکہ وہ آرام و سکون سے فریضہ حج ادا کرکے سلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج ضوابط کا مقصد غیرقانونی طور پر حج کے لیے جانے والوں کو روکنا ہے  تاکہ بیرون مملکت سے اور قانونی طورپر حج کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ حج کے مناسک آرام سے ادا کرسکیں۔

غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ  میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں پر دس ہزار ریال جرمانہ اور پندرہ دن کی جیل کی سزا کے بعد ان کو فوری ان کے ممالک روانہ کر دیا جائے گا  اور ان پر ہمیشہ کے لیے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version