یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کا شاہی محل پہنچنے پر استقبال کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے سمیت بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان روس یوکرین تنازعے کو فوری حل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
