الیکشن ٹریبونلزکی تعیناتی سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے 8 الیکشن ٹریبونلزکے معاملے پرالیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن ٹربیونلزتشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔ استدعا ہے کہ سپریم کورٹ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ اپیل کو کل سماعت کیلئے مقررکیا جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔
