وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدرکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے انھیں عید الاضحیٰ کے موقع پرمبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم، ترک صدرنےعالمی امن، استحکام، خوشحالی کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پرشدیدتشویش کااظہارکیا اورعالمی برادری سے فلسطین میں جاری مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکام کرنے پراتفاق کیا۔
