ملک بھر میں کل عید الاضحیٰ کی نماز عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
ن لیگ کے صدر نوازشریف نمازعید الاضحیٰ لاہور جاتی امرا میں ادا کریں گے، جبکہ وزیراعظم اور حمزہ شہباز لاہور ماڈل ٹاؤن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعید الاضحیٰ لاہور میں منائیں گی۔
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ لاہور میں عید الاضحیٰ کی نمازادا کریں گے،
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان قصورمیں اور سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حیسن گجرات میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے۔
چوہری شافع حیسن، سالک حسین گجرات میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے۔
