لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عید الاضحیٰ کے موقع پر تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید صفائی مہم میں شمال تمام ٹیم ممبران کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا شاباش ٹیم پنجاب شاباش، آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملے کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ، جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کر اس مہم کو کامیاب بنایا۔
