وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کو30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، این ڈی ایم اے کوتمام اداروں پرفوقیت دینی چاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈی ایم اے کے قومی ہنگامی آپریشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے سیلاب کے دوران بہترین کام کیا، سیلاب سے سب زیادہ سندھ متاثرہوا، پاکستان میں 2022 میں بدترین سیلاب آیا تھا.
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے کے پی اورپنجاب کے ایک دواضلاع بھی متاثرہوئے، پاکستان نے شدید ترین سیلاب کاسامنا کیا، وفاق نے 100ارب روپے سیلاب متاثرین پرخرچ کیے۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ بیرون ممالک سے بھی متاثرین کی مدد کے لیےاربوں ڈالرملے، سیلاب سے پاکستان کو30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، این ڈی ایم اے کوتمام اداروں پرفوقیت دینی چاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کوکچھ گزارشات کی تھیں، این ڈی ایم اے نے موسمی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کی، آئی ٹی اوراے آئی کااستعمال کیا گیا جوآسان نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 20 دسمبر2022 میں سیلاب کا زورٹوٹ چکا تھا، اس وقت بھی کروڑوں لوگ پانی میں گھرے ہوئے تھے، وفاق اورصوبوں نے مل کراجتماعی کوشش کی، وفاق نے100ارب کےاخراجات اٹھائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ اورکے پی نے بھی اپناحصہ ڈالا، ہم نے جنیوامیں ایک کانفرنس کی، ہرفورم پرآوازاٹھائی۔
