چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری کا کہنا ہے کہ بہترہوتا حکومت اتحادیوں سمیت پیپلزپارٹی سے مشاورت کرکے بجٹ بناتی، پی پی کی رائے موجود ہوتی توبہتراندازمیں آگے بڑھ سکتےتھے۔
بے نظیر بھٹو کی یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے حکومت سے بات کررہے ہیں، ہم عوام کی آوازاٹھائیں گے، حق دلوانے تک جدوجہد جاری رہے گی، امید ہےوزیراعظم تمام وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جاتے ہیں تووہاں کے سیاستدان بات کرنےکوتیارنہیں ہیں، اسلام آباد کےسیاستدان ایک دوسرےسےہاتھ ملانےکوتیارنہیں، آپس میں بات چیت سے پارلیمانی نظام مضبوط بناسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تاھ کہ ہم مل کربینظیربھٹوکےخواب پورے کریں گے، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، عوام کے مسائل حل کرنا فرض ہے، ہمیں مل کرپاکستان کومسائل سے نکالنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کوپارلیمان کومضبوط بنانے کا فیصلہ کرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کامسئلہ ہے، بجلی پہنچانے والے وفاقی اداروں پرسوال اٹھ رہےہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے نیاپروگرام لارہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کاسب سےبڑامسئلہ روزگارہے، بینظیربھٹو کیلئے مشہورتھا کہ بینظیرآئے گی روزگارلائے گی، ہم ایسےمنصوبےلائیں گےجن سےروزگارملےگا، سندھ حکومت روزگارکے مواقع پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم غریب عوام کومفت سولربجلی کی سہولت دیں گے، سولربجلی کےمنصوبےکوپورے سندھ میں پھیلائیں گے، ہم نےعوام کی مدد سے سندھ میں تیسری بارحکومت بنائی ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی بڑھتی جارہی ہےاوروسائل کم ہوتےجارہےہیں، کوشش کررہےہیں کہ کراچی کومزید پانی ملے، کراچی میں پانی کامسئلہ حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوکراچی کےمسائل پرتوجہ دینےکی ہدایت کی ہے، امن وامان کیلئےوزیراعلیٰ محنت کررہے ہیں، نتائج نظرآرہے ہیں، عوام کی امیدوں کے مطابق حکومت کرنی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا کراچی کے ساتھ تعلق بے مثال ہے، بینظیربھٹوکاکراچی سےتعلق تاریخ میں لکھاہواہے، بینظیربھٹونےکراچی کےعوام کےساتھ مل کر2آمروں کامقابلہ کیا، لیاری کے عوام بینظیربھٹوکے لاڈلے ہیں، بینظیربھٹوکراچی میں ہی پیداہوئی تھیں۔
