ٹھٹھہ میں ہیٹ اسٹروک کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹھٹھہ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث گیسٹرو اور ڈائیریا کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹھٹھہ میں ہیٹ اسٹروک کے باعث تین افراد جان کی بازی ہار بیٹھے، جاں بحق ہونے والوں میں نظیر جوکھیو ، ولی محمد جوکھیو سمیت تین افراد شامل ہیں۔
اسپتال عملے کے مطابق ٹھٹھہ میں شدید گرمی کے باعث 9 سو سے زائد افراد گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ کی بیماریوں کے مریض سول ہسپتال لائے گئے ہیں۔
عملے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں اور ایک بیڈ پر دو مریضوں کو رکھا گیا ہے جب کہ شدید گرمی کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
