Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بولیویا میں عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، آرمی چیف گرفتار

بولیویا میں فوج نے بغاوت کی کوشش کرتے ہوئے صدارتی محل اور اہم مقامات پر قبضہ کرلیا، تاہم صدر لوئس آرسے کی اپیل پر بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں فوج نے صدارتی محل سمیت دارالحکومت لاپاز کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

جس کے بعد صدر لوئس آرسے نے عوام سے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی گئی اور فوجیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے ہائی کمانڈ کی بات سنتے ہوئے واپس اپنے بیرکوں میں جائیں۔

بعد ازاں، صدر لوئس آرسے نے فوری طور پر جوز ولسن سانچیز کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا، فوج کے نئے سربراہ کے حکم پر کچھ ہی گھنٹوں میں فوج صدارتی محل سمیت دیگر مقامات سے واپس نکلنا شروع ہوگئی۔

جس کے بعد پولیس نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بغاوت کی کوشش کرنے والے آرمی چیف کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version