اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، وہاں حملہ کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ عوام کی حفاظت کے لئےجوابی کارروائی ہمارا حق ہے، میں نے کہا تھا افغانستان سے دہشت گردی ہوتی رہی تو جواب دیں گے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر سیاست نہ کریں، یہ لوگ دہشت گردوں کےساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن پناہ گاہیں بناکر بیٹھے ہیں لہذا ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، وہاں حملہ کریں گے۔
