Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیول چیف کا وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کےشرکاء سے خطاب

وار کالج لاہور میں ہونے والے 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب کے شرکاء سے نیول چیف نے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے، نیول چیف کالج پیشہ ورانہ تربیت سےافرادی قوت تیار کر رہا ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحقیقی مقالہ پیش کیا اور تحقیقی پینل نے پاک بحریہ کیلئے چیلنجز کا جائزہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version