پاکستان کے 7 مختلف اضلاع کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، نصیر آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 تا 11 جون ہوئی تھی۔
رواں سال 47 اضلاع کے 203 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، گوجرانوالہ کے علاقہ راجکوٹ کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سنٹرل کے حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کراچی ایسٹ کے سہراب گوٹھ کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، کوئٹہ میں جاتک کلے، تختانی، سورپل، طاوس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔
اسلام آباد کے علاقہ جھنگی سیداں کی سیوریج پولیو سے آلودہ ہے، پشاور کے علاقہ حیات آباد ون، ٹو کی سیوریج لائنز پولیو پازیٹو ہیں، نصیر آباد کی واپڈا کالونی کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
