Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے علاقے میٹروول میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق 

کراچی کے علاقے میٹروول میں دو روز قبل شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 17 سالہ لڑکی کے اہلخانہ مقدمے سے پیچھے ہٹ گئے۔

کراچی کے علاقے میٹروول میں 2 روز قبل گرلز کالج کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ خدیجہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہارگئی۔

پولیس نے بتایا کہ دولہا نورزمان اور اس کے والد میراکبر کا دوست عمر عرف شینا فائرنگ کر رہا تھا، غفلت ولاپرواہی سے چلائی گئی گولی شادی میں شریک خدیجہ نامی لڑکی کو لگی، جو باراتیوں والی بس میں سوار تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گولی مقتولہ کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے رشتہ داری کی وجہ سے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروائی، جب کہ مقتولہ کے بھائی نے پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کردیا۔

تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے سرکار کی مدعت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version