Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کے علاقے داغستان میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی عائد 

روس کے مسلم اکثریتی علاقے داغستان میں خواتین کے نقاب پہننے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق داغستان میں مفتیان نامی اسلامی تنظیم نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ روس کی وزارت مذہبی امور کی اپیل کے بعد خواتین کے نقاب پہننے پر عارضی پابندی عائد کررہے ہیں۔

مفتیان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اس حوالے سے خطرات ختم نہیں ہوجاتے۔

خیال رہے کہ داغستان میں بہت کم خواتین پورے چہرے پر نقاب پہنتی ہیں، تاہم اس خطے میں نقاب پہننا ایک عام سی بات ہے، تاہم اس طرح کے نقاب پر یورپی یونین سمیت کئی ممالک میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

23 جون کو داغستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں کے علاوہ ایک ٹریفک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version