Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ میں انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل2024کثرت رائےسےمنظورکر لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سینیٹ میں ترمیمی بل 2024 کی پی ٹی آئی اورجے یوآئی نے مخالفت کی۔ پی ٹی آئی اورجے یوآئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

کامران مرتضٰی نے کہا کہ حکومت کے جائزیا ناجائزہونے کا مسئلہ درپیش ہے اس پرچیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی اپوزیشن پر برہم ہو گئے۔ کہا کہ دونوں اطراف کوسنا ہے، سینیٹرز اسے قومی اسمبلی نہ بنائیں، سخت کارروائی کروں گا۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version