Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے، احسن اقبال

بیجنگ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ہم پرامید ہیں کہ ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سڈکا (چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی) کے تحت منعقد کی جانے والی مشترکہ ترقی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

احسن اقبال نے چائنہ سے جاری پیغام میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی لائحہ عمل کی تشکیل میں پہل کی ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ممالک سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک دوسرے سے اشتراک کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے دیگر اعلی عہدیدار اور وزرا کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے چینی حکام سے بات چیت بھی ہوگی۔

احسن اقبال مزید کہتے ہیں کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ جسے چین نے خود ’’اپ گریڈیڈ‘‘ مرحلہ کہا اس کے تحت ہم پر امید ہیں کہ ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version