Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا حق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا، بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں سینئر اینکر جیسمین منظور کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پارٹی کا حق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امیدوں سے زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187 کا اختیار ہے، کسی پارٹی نے آرڈر نہ بھی مانگا ہو سپریم کورٹ دے سکتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مکمل انصاف کے لیے سپریم کورٹ آرڈر دے سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو نشان پر لڑنے نہیں دیا، فیصلہ حالات کے مطابق ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے پروگرام میں بتایا کہ دوران عدت نکاح کیس کو منظر عام پر آنا ہی نہیں چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کے ٹکٹ پر لڑنے والوں نے ایفی ڈیویٹ پر دستخط کر دیئے ہیں، پیر کو الیکشن کمیشن میں تمام ایفی ڈیویٹ جمع کروا دیئے جائیں گے۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ کے دوسرے مہمان سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کسی کو شک نہیں کہ عوام نے کس کو ووٹ دیا۔

13محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 13 ججز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غلطی تھی، جب 13ججز نے مان لیا کہ غلطی ای سی کی تھی تو اصل پارٹی کو ری اسٹور کرینگے۔

سابق گورنر نے کہا کہ دوران عدت نکاح کیس خطرناک تھا، حکومت سپریم کورٹ کے حکم کو مانے۔

سابق گورنر محمد زبیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مستعفی ہو جانا چاپیئے تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version