Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر

 

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے دیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی ہم تحسین کرتے ہیں۔  سپریم کورٹ نے 3 احکامات دیے تھے، سپریم کورٹ نے 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا کہ سپریم کورٹ نے 41 ارکان کوبھی پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا کہا، 25 ارکان کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہمارے 3 ارکان عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی ارکان کے بیان حلفی جمع کرائیں گے، کل تک 41 ارکان کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ای سی پی ہمارے ارکان کی پارٹی وابستگی کی فہرست جلد جاری کرے۔ تین ارکان ہمارے عمرہ پر ہیں۔  ہمارے ارکان پر دباؤ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version