لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی۔
درخواست گزار اور وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے۔
درخواست گزار شہری مشکور حسین نےعدالت سے رجوع کر رکھا ہے جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، لہذا انہیں سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
