کراچی: پکنک منانے ہاکس بے جانے والی فیملی کے دو افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق۔
کراچی میں پکنک پوائنٹ ہاکس بے پر سمندر میں نہانے کے دوران 4 خواتین سمیت 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 خواتین کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے مزید دو افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نورین اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
