Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر کو ڈیجیٹل دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کی تیاری کرلی۔

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور حکومتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے ڈیجیٹل دہشتگرد تصور ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے نفرت پھیلانے والےعناصر سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے جب کہ وزارت قانون کی جانب سے سمری منظور کرلی گئی ہے۔

کابینہ سے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لئے کورٹس کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔

پروپیگنڈا کرنے والےعناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج کو ٹرائل کا اختیار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version